واپس40 اذکار

صبح کے مسنون اذکار

فجر کے بعد سے طلوعِ آفتاب تک پڑھیں

1

بیش بہا اجر و ثواب

1 مرتبہ

اَللّٰہُ اَکْبَر ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ، سُبْحَانَ اللّٰہ ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ

ترجمہ: اللّٰہ سب سے بڑا ہے، سب تعریف اللّٰہ ہی کے لئے ہے، اللّٰہ پاک ہے، اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

فائدہ: طلوعِ آفتاب کے وقت یہ کلمات کہنا اولادِ اسماعیل علیہ السلام میں سے چار غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے۔

(حضرت ابو امامہؓ)

0 / 1
2

پورا دن شیاطین سے حفاظت (آیت الکرسی)

1 مرتبہ

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ۚ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوْمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ ؕ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗۤ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ؕ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ ۚ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوْدُہٗ حِفْظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ

ترجمہ: اللہ وہ ذات ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، ہمیشہ زندہ رہنے والا، تمام مخلوق کو سنبھالنے والا، نہ اُسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اُسی کا ہے… اور وہی عالیشان اور عظمت والا ہے۔

فائدہ: جو صبح پڑھے وہ رات تک اور جو رات پڑھے وہ صبح تک جنات و شیاطین سے پناہ میں رہے گا۔

(المعجم الکبیر للطبرانی: 542)

0 / 1
3

ہر چیز سے کفایت (معوذات)

3 مرتبہ

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ، قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ، اَللہُ الصَّمَدُ ، لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ ، وَ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ۔ ﴿سورۃ الاخلاص﴾ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ، وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ، وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ۔ ﴿سورۃ الفلق﴾ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِکِ النَّاسِ ، اِلٰہِ النَّاسِ ، مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ، الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ ، مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ۔ ﴿سورۃ الناس﴾

ترجمہ: قرآن کریم کی آخری تین سورتیں (معوذات): سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔

فائدہ: ”تَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ“ یعنی تمہارے لئے ہر چیز سے کفایت ہو جائے گی۔

(ابوداؤد: 5082)

0 / 3
4

میزان میں بھاری کلمات

3 مرتبہ

سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ، عَدَدَ خَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ وَزِنَۃَ عَرْشِہِ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہِ

ترجمہ: پاک ہے اللہ کی ذات اور اُسی کیلئے ساری تعریف ہے، اُس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اُس کی ذات کی خوشنودی کے برابر، اُس کے عرش کے وزن کے برابر، اور اُس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: یہ چار کلمات دن بھر کے تمام اذکار کے مقابلے میں وزن میں بھاری ہیں۔

(مسلم — حضرت جویریہؓ)

0 / 3
5

ناگہانی آفات اور نقصان سے بچاؤ

3 مرتبہ

بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

ترجمہ: اللہ کے نام سے ابتداء کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔

فائدہ: اُسے اُس دن یا اُس رات کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اور شام تک کوئی ناگہانی آفت پیش نہیں آئے گی۔

(مسند احمد: 474 / ابوداؤد: 5088)

0 / 3
6

اللہ تعالیٰ کی معیت

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ

ترجمہ: اے اللہ! تیرے ہی نام سے ہم نے صبح کی اور تیرے ہی نام سے شام کی، تیرے ہی نام سے ہم جیتے اور مرتے ہیں اور تیری ہی جانب لوٹ کر جانا ہے۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ صبح کو یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔

(ترمذی: 3391)

0 / 1
7

اخلاص اور دینِ فطرت پر استقامت

1 مرتبہ

اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَکَلِمَۃِ الْاِخْلَاصِ، وَعَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَعَلٰی مِلَّۃِ اَبِیْنَا اِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفًا مُسْلِمًا، وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ

ترجمہ: ہم نے اسلام کی فطرت، کلمۂ اخلاص، اپنے نبی محمد ﷺ کے دین اور اپنے والد ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر صبح کی، جو یکسو مسلمان تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ صبح کو یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔

(سنن کبریٰ نسائی: 9745)

0 / 1
8

نافع علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کی دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والا علم، پاکیزہ رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ فجر کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔

(شعب الایمان: 1645)

0 / 1
9

نفس اور شیطان کے شر سے پناہ

1 مرتبہ

اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ، رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّمَلِیْکَہٗ، اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ، وَشَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ

ترجمہ: اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غیب و حاضر کے جاننے والے، ہر چیز کے رب اور مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر اور اُس کے شرک سے۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ نے صبح، شام اور بستر پر جاتے وقت پڑھنے کی تلقین فرمائی۔

(ابوداؤد: 5067)

0 / 1
10

پورے دن کی خیر و بھلائی کی دعا

1 مرتبہ

اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ، اَسْاَلُکَ خَیْرَ ھٰذَا الْیَوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ ھٰذَا الْیَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہٗ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْءِ الْکِبَرِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ

ترجمہ: ہم نے اور ساری سلطنت نے اللہ کیلئے صبح کی، ساری تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے… اے اللہ! میں تجھ سے اِس دن کی اور اِس کے بعد کی بھلائی مانگتا ہوں اور اِس دن اور اِس کے بعد کے شر سے، سستی، بُرے بڑھاپے، جہنم اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ صبح کو یہ دُعا پڑھا کرتے تھے۔

(ترمذی: 3390)

0 / 1
11

اللہ کی رضا اور جنت کا پروانہ

3 مرتبہ

رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیًّا

ترجمہ: میں اللہ کے پروردگار ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔

فائدہ: اللہ تعالیٰ نے ذمہ لیا ہے کہ ایسے شخص کو قیامت کے دن راضی کر دیں گے، اور فرمایا: ”مَنْ قَالَھُنَّ دَخَلَ الْجَنَّۃَ“۔

(مسند احمد: 18967 / مسلم: 34)

0 / 3
12

بدنی عافیت اور کفر و فقر سے حفاظت

3 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ، اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! میرے جسم، میرے کان اور میری آنکھ میں عافیت نصیب فرما۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے اللہ! کفر اور فقر سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ صبح و شام یہ دُعا پڑھا کرتے تھے۔

(ابوداؤد: 5090)

0 / 3
13

تمام احوال کی اصلاح

1 مرتبہ

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ، وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ

ترجمہ: اے سدا زندہ رہنے والے، اے سب کو سنبھالنے والے! میں تیری رحمت سے فریاد کرتا ہوں، میرے تمام احوال کی اصلاح فرما اور پلک جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ فرما۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہؓ کو صبح شام پڑھنے کی وصیت فرمائی۔

(مستدرک حاکم: 2000)

0 / 1
14

سید الاستغفار — جنت اور شہادت کا پروانہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ، وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ، وَاَبُوْءُ لَکَ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ، فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! تُو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تُو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، جہاں تک ہو سکے میں تیرے عہد و وعدے پر قائم ہوں… میرے گناہ معاف فرما، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا۔

فائدہ: یہ سید الاستغفار ہے، جو صبح شام پڑھے اور اُسی دن انتقال کر جائے وہ جنتی ہے۔

(بخاری: 6306)

0 / 1
15

ہر طرح کی عافیت کی دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ، اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَہْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِیْ وَاٰمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ، وَاَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ

ترجمہ: اے اللہ! میں دنیا و آخرت میں عفو و عافیت کا سوال کرتا ہوں، میرے دین، دنیا، اہل اور مال میں عافیت عطا فرما، میرے عیوب کی پردہ پوشی فرما، میرے خوف کو امن میں بدل دے، اور ہر جانب سے میری حفاظت فرما۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ نے صبح شام ان کلمات کو کبھی ترک نہیں فرمایا۔

(ابن ماجہ: 3871)

0 / 1
16

ہر قسم کے نقصان سے حفاظت

3 مرتبہ

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اُس کی پیدا کردہ تمام چیزوں کے شر سے۔

فائدہ: اِن کلمات کے پڑھنے والے کو کوئی موذی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔

(ترمذی: 3604)

0 / 3
17

سات عظیم فضیلتیں

10 مرتبہ

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کیلئے بادشاہت اور تعریف ہے، وہی زندہ کرتا اور موت دیتا ہے، اُسی کے ہاتھ میں ساری بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

فائدہ: فجر کے بعد دس مرتبہ پڑھنے پر سو نیکیاں، سو گناہ معاف، سو درجات بلند اور آفات و شیطان سے حفاظت۔

(مسند احمد: 17990)

0 / 10
18

جہنم سے آزادی کا پروانہ

7 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے آگ (جہنم) سے پناہ عطا فرما۔

فائدہ: فجر کے بعد سات مرتبہ پڑھنے والا اگر اُسی دن فوت ہو جائے تو جہنم سے بری ہو جائے گا۔

(ابوداؤد: 5079)

0 / 7
19

اللہ کی نعمتوں کا شکر

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ، فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ

ترجمہ: اے اللہ! جو نعمت بھی میرے پاس یا تیری مخلوق میں سے کسی کے پاس صبح کے وقت موجود ہے وہ تنہا تیری ہی جانب سے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، پس تیرے ہی لئے ساری تعریف اور شکر ہے۔

فائدہ: جس نے صبح و شام یہ پڑھ لیا اُس دن اور رات کا شکر ادا ہو گیا۔

(ابوداؤد: 5073)

0 / 1
20

سب سے افضل عمل

100 مرتبہ

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ

ترجمہ: اللہ پاک ہے اور اُسی کی تعریف ہے۔

فائدہ: جو صبح و شام سو مرتبہ پڑھے، قیامت کے دن کوئی اس سے افضل عمل نہیں لا سکتا سوائے اُس کے جو اتنا یا زیادہ پڑھے۔

(صحیح مسلم: 6843)

0 / 100
21

گناہوں کی معافی کا پروانہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْہِدُکَ وَاُشْہِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلَائِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ، اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ، وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ

ترجمہ: اے اللہ! میں نے صبح کی، میں تجھے، تیرے عرش اٹھانے والے فرشتوں، تمام فرشتوں اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ بیشک تُو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تُو اکیلا ہے، اور محمد ﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں۔

فائدہ: اُس دن کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، اور ایک مرتبہ پڑھنے پر جسم کا چوتھائی حصہ جہنم سے آزاد ہو جاتا ہے۔

(ابوداؤد: 5078، 5069)

0 / 1
22

ہر قسم کے نقصان سے حفاظت

3 مرتبہ

بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ، جس کے نام کی برکت سے زمین اور آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ خوب سننے والا، جاننے والا ہے۔

فائدہ: جو صبح و شام تین مرتبہ پڑھے، اُسے کوئی چیز اچانک نقصان نہیں پہنچائے گی۔

(ترمذی: 3388)

0 / 3
23

ایمان و اسلام پر ثابت قدمی

3 مرتبہ

رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا، وَبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا، وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیًّا

ترجمہ: میں اللہ کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔

فائدہ: جو صبح و شام تین مرتبہ پڑھے، اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ اُسے قیامت کے دن راضی کرے۔

(ابوداؤد: 5072)

0 / 3
24

دین و دنیا کی حفاظت کی جامع دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِیْ وَآمِنْ رَوْعَاتِیْ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین، دنیا، اہل و عیال اور مال میں معافی اور عافیت مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میرے عیبوں کو ڈھانپ دے اور میرے خوف کو امن میں بدل دے۔

فائدہ: نبی ﷺ ان کلمات کو صبح و شام کبھی نہیں چھوڑتے تھے۔

(ابوداؤد: 5074)

0 / 1
25

ہر طرف سے حفاظت

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ، وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ، وَمِنْ فَوْقِیْ، وَاَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ

ترجمہ: اے اللہ! میری حفاظت فرما میرے آگے سے، پیچھے سے، دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔

فائدہ: ہر جانب سے آنے والی آفتوں سے اللہ کی حفاظت میسر آتی ہے۔

(ابوداؤد: 5074)

0 / 1
26

غیب کے جاننے والے کی پناہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ، رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّمَلِیْکَہٗ، اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَشَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ

ترجمہ: اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غیب و حاضر کے جاننے والے، ہر چیز کے رب اور مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے، شیطان کے شر اور اُس کے شرک سے۔

فائدہ: صبح و شام پڑھنے سے نفس اور شیطان کے شر سے حفاظت ہوتی ہے۔

(ترمذی: 3392)

0 / 1
27

جنات اور شیاطین سے حفاظت

3 مرتبہ

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ: میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ لیتا ہوں ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی۔

فائدہ: جنات، شیاطین اور موذی جانوروں کے شر سے حفاظت۔

(صحیح مسلم: 6878)

0 / 3
28

جادو اور سحر سے حفاظت

3 مرتبہ

اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْءٌ اَعْظَمَ مِنْہُ، وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ، وَبِاَسْمَآءِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی کُلِّہَا

ترجمہ: میں اللہ عظیم کی ذات کی پناہ چاہتا ہوں جس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اور اللہ کے اُن کامل کلمات کی جن سے کوئی نیک و بد تجاوز نہیں کر سکتا، اور اللہ کے تمام اچھے ناموں کی۔

فائدہ: جادو، سحر اور شیطانی اثرات سے حفاظت۔

(ابوداؤد: 3893)

0 / 3
29

شرک سے براءت

3 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ وَاَنَا اَعْلَمُ، وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اِس سے کہ جانتے بوجھتے تیرے ساتھ شریک ٹھہراؤں، اور جو میں نہیں جانتا اُس کی تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔

فائدہ: چھوٹے اور چھپے ہوئے شرک سے حفاظت۔

(مسند احمد: 19606)

0 / 3
30

شیطان سے حفاظت

3 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ

ترجمہ: میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو سننے والا جاننے والا ہے، مردود شیطان سے۔

فائدہ: شیطان کے وسوسوں اور شر سے حفاظت۔

(ترمذی: 3459)

0 / 3
31

مصائب و حوادث سے حفاظت

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، مَا شَآءَ اللّٰہُ کَانَ، وَمَا لَمْ یَشَاْ لَمْ یَکُنْ

ترجمہ: اے اللہ! تُو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تُو عرشِ عظیم کا رب ہے۔ جو اللہ چاہے وہی ہوتا ہے اور جو نہ چاہے وہ نہیں ہوتا۔

فائدہ: حوادث و مصائب سے حفاظت اور توکل کی مضبوطی۔

(ابوداؤد: 5081)

0 / 1
32

غم اور فکر سے نجات

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْءٍ، اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیْءٌ، وَاَنْتَ الْآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْءٌ، اِقْضِ عَنِّی الدَّیْنَ وَاَغْنِنِیْ مِنَ الْفَقْرِ

ترجمہ: اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب، عرشِ عظیم کے رب، ہمارے اور ہر چیز کے رب! تُو ہی اوّل ہے تجھ سے پہلے کچھ نہیں، تُو ہی آخر ہے تیرے بعد کچھ نہیں۔ میرا قرض ادا فرما اور مجھے محتاجی سے بے نیاز کر دے۔

فائدہ: غم، فکر، قرض اور تنگدستی سے نجات۔

(صحیح مسلم: 7064)

0 / 1
33

ہر کام میں کفایت

7 مرتبہ

حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ

ترجمہ: مجھے اللہ کافی ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔

فائدہ: جو صبح و شام سات مرتبہ پڑھے، اللہ اُس کے دنیا و آخرت کے تمام غموں کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔

(ابوداؤد: 5081)

0 / 7
34

جنت کا پروانہ

3 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، رَبِّیْ وَاَنَا عَبْدُکَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، اَبُوْٓءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ، وَاَبُوْٓءُ بِذَنْۢبِیْ، فَاغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّآ اَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! تیرے ہی لئے تعریف ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تُو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں۔ میں اپنے کیے کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، بیشک گناہ تیرے سوا کوئی نہیں بخشتا۔

فائدہ: یقین کے ساتھ پڑھنے والا اگر اُسی دن فوت ہو جائے تو جنتی ہے۔

(بخاری: 6306)

0 / 3
35

میزان کو بھر دینے والے کلمات

3 مرتبہ

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، عَدَدَ خَلْقِہٖ، وَرِضَا نَفْسِہٖ، وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ، وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ

ترجمہ: اللہ پاک ہے اور اُسی کی تعریف ہے، اُس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اُس کی رضا کے برابر، اُس کے عرش کے وزن کے برابر اور اُس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔

فائدہ: یہ کلمات تمام دن کے اذکار سے وزن میں بھاری ہیں۔

(صحیح مسلم: 6913)

0 / 3
36

نفع بخش علم کی دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا، وَّرِزْقًا طَیِّبًا، وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔

فائدہ: نبی ﷺ صبح کے وقت یہ دعا مانگا کرتے تھے۔

(ابن ماجہ: 925)

0 / 1
37

اللہ کی مدد طلب کرنا

1 مرتبہ

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ، وَلَا تَکِلْنِیْۤ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ

ترجمہ: اے زندہ! اے قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے وسیلے سے فریاد کرتا ہوں، میرے تمام معاملات درست فرما دے اور مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر۔

فائدہ: تمام معاملات کی اصلاح اور اللہ کی خصوصی نصرت۔

(نسائی، عمل الیوم واللیلۃ: 570)

0 / 1
38

درود شریف

10 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ

ترجمہ: اے اللہ! ہمارے نبی محمد ﷺ پر رحمتیں اور سلامتی نازل فرما۔

فائدہ: جو صبح و شام دس مرتبہ درود پڑھے، قیامت کے دن نبی ﷺ کی شفاعت نصیب ہو گی۔

(طبرانی، المعجم الاوسط: 241)

0 / 10
39

توبہ و استغفار

100 مرتبہ

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ

ترجمہ: میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اُسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

فائدہ: کثرتِ استغفار سے گناہ معاف، رزق میں کشادگی اور پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔

(صحیح مسلم: 6859)

0 / 100
40

دن کے آغاز کی جامع دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا، وَبِکَ اَمْسَیْنَا، وَبِکَ نَحْیَا، وَبِکَ نَمُوْتُ، وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ

ترجمہ: اے اللہ! تیری ہی توفیق سے ہم نے صبح کی، تیری ہی توفیق سے شام کی، تیرے ہی حکم سے جیتے اور مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔

فائدہ: پورا دن اللہ کی حفاظت اور برکت میں گزرتا ہے۔

(ترمذی: 3391)

0 / 1