1
بیش بہا اجر و ثواب
1 مرتبہاَللّٰهُ أَكْبَرُ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ، سُبْحَانَ اللّٰهِ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ پاک ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
فائدہ: نمازِ عصر سے غروبِ آفتاب تک اللہ کا ذکر کرنا اولادِ اسماعیل علیہ السلام میں سے کئی غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے۔
(مسند احمد: 22194)
2
رات بھر جنات و شیاطین سے حفاظت (آیت الکرسی)
1 مرتبہاَللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ ۚ لَا تَأْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ؕ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗٓ إِلَّا بِإِذْنِهٖ ؕ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۚ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖٓ إِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ ۚ وَلَا يَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ
ترجمہ: اللہ وہ ذات ہے کہ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، ہمیشہ زندہ رہنے والا، تمام مخلوق کا سنبھالنے والا ہے۔ نہ اُسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔ اُسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے۔ کون ہے جو اُس کے پاس اُس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے؟ وہ جانتا ہے جو اُن کے سامنے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے، اور وہ اُس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے۔ اُس کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور اُن دونوں کی حفاظت اُس پر گراں نہیں، اور وہی عالیشان اور عظیم الشان ہے۔
فائدہ: جو شام کو پڑھے وہ رات تک اور جو صبح کو پڑھے وہ شام تک جنات و شیاطین سے پناہ میں رہے گا۔
(المعجم الکبیر للطبرانی: 542)
3
ہر قسم کی چیزوں سے کفایت (معوذات)
3 مرتبہبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ۚ اَللّٰهُ الصَّمَدُ ۚ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ ۙ وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا أَحَدٌ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۙ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ۙ وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِي الْعُقَدِ ۙ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ مَلِكِ النَّاسِ ۙ إِلٰهِ النَّاسِ ۙ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۙ الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ ۙ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
ترجمہ: قرآن کریم کی آخری تین سورتیں جنہیں معوذات کہا جاتا ہے: سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔
فائدہ: یہ تینوں سورتیں تمہارے لئے ہر قسم کی چیزوں سے کفایت کر جائیں گی۔
(ابوداؤد: 5082)
4
میزان میں بھاری کلمات
3 مرتبہسُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهٖ ، عَدَدَ خَلْقِهٖ وَرِضَا نَفْسِهٖ وَزِنَةَ عَرْشِهٖ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهٖ
ترجمہ: پاک ہے اللہ کی ذات اور اُسی کے لئے ساری تعریف ہے، اُس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اُس کی ذات کی خوشنودی کے برابر، اُس کے عرش کے وزن کے برابر اور اُس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔
فائدہ: یہ کلمات تین مرتبہ کہنا دن بھر کے تمام اذکار کے مقابلے میں وزن میں بھاری ہو جاتا ہے۔
(صحیح مسلم: 2726)
5
ناگہانی آفت اور نقصان سے بچاؤ
3 مرتبہبِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
ترجمہ: اللہ کے نام سے ابتداء کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین و آسمان میں نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
فائدہ: پڑھنے والے کو اُس دن یا اُس رات کوئی نقصان اور ناگہانی آفت نہیں پہنچے گی۔
(ابوداؤد: 5088 ، مسند احمد: 474)
6
اللہ تعالیٰ کی معیت
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوْتُ وَإِلَيْكَ النُّشُوْرُ
ترجمہ: اے اللہ! تیرے نام ہی سے ہم نے شام کی اور تیرے ہی نام سے ہم نے صبح کی، تیرے ہی نام سے ہم جیتے ہیں اور تیرے ہی نام سے ہم مرتے ہیں اور تیری ہی جانب ہمیں لوٹ کر آنا ہے۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ شام کو یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
(ترمذی: 3391)
7
اخلاص اور دینِ فطرت پر استقامت
1 مرتبہأَمْسَيْنَا عَلٰى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ ، وَعَلٰى دِيْنِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَلٰى مِلَّةِ أَبِيْنَا إِبْرَاهِيْمَ حَنِيْفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
ترجمہ: ہم نے شام کی اسلام کی فطرت اور اخلاص کے کلمہ پر، اور اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کے دین پر اور اپنے والد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر جو سیدھے سادے مسلمان تھے اور وہ کبھی شرک کرنے والوں میں نہ تھے۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ شام کو یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
(سنن کبریٰ نسائی: 9745)
8
نفس اور شیطان کے شر سے پناہ
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَّمَلِيْكَهٗ ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ ، وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهٖ
ترجمہ: اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، غیب و حاضر کی تمام باتوں کو جاننے والے، ہر چیز کے پروردگار اور مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تیری پناہ میں آتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر اور اُس کے شرک سے۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ نے صبح، شام اور بستر پر جاتے ہوئے یہ کلمات پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔
(ابوداؤد: 5067)
9
پوری رات کی خیر و بھلائی کی دعا
1 مرتبہأَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ، أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوْءِ الْكِبَرِ ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ
ترجمہ: ہم نے اور ساری سلطنت نے اللہ کے لئے شام کی، اور اللہ کے لئے ساری تعریفیں ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کے لئے بادشاہت ہے اور اُسی کے لئے ساری تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اِس رات کی اور اِس کے بعد کی خیر و بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اِس رات اور اِس کے بعد کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور میں سستی اور بُرے بڑھاپے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور جہنم کے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ شام کو یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
(ترمذی: 3390)
10
اللہ کی رضا اور جنت کا پروانہ
3 مرتبہرَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّبِالْإِسْلَامِ دِيْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيًّا
ترجمہ: میں اللہ کے پروردگار ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور حضرت محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔
فائدہ: اللہ تعالیٰ نے ذمہ لے لیا ہے کہ قیامت کے دن اُسے راضی کر دیں گے، اور جس نے یہ تین کلمات کہے وہ جنت میں داخل ہوگا۔
(مسند احمد: 18967 ، مسلم: 34)
11
بدنی عافیت کی دعا اور کفر و فقر سے حفاظت
3 مرتبہاَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ: اے اللہ! میرے جسم میں عافیت نصیب فرما۔ اے اللہ! میرے کانوں میں عافیت نصیب فرما۔ اے اللہ! میری آنکھ میں عافیت نصیب فرما۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے اللہ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ صبح و شام یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔
(ابوداؤد: 5090)
12
تمام احوال کی اصلاح
1 مرتبہيَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ ، أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ كُلَّهٗ ، وَلَا تَكِلْنِيْ إِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ
ترجمہ: اے وہ ذات جو سدا زندہ ہے اور ساری کائنات سنبھالے ہوئے ہے! میں تیری رحمت ہی سے فریاد طلب کرتا ہوں، میرے تمام احوال کی اصلاح فرما اور ایک پلک جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ فرما۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہؓ کو یہ کلمات سکھائے اور صبح و شام پڑھنے کی وصیت فرمائی۔
(مستدرکِ حاکم: 2000 ، ترمذی: 3524)
13
جنت اور شہادت کا پروانہ (سید الاستغفار)
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُكَ ، وَأَنَا عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ ، أَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ ، وَأَبُوْءُ لَكَ بِذَنْبِيْ فَاغْفِرْ لِيْ ، فَإِنَّهٗ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ: اے اللہ! آپ ہی میرے پالنہار ہیں، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ آپ ہی نے مجھے پیدا کیا اور میں آپ کا حقیقی غلام ہوں، اور جہاں تک میرے بس میں ہے میں آپ سے کئے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ آپ کی پناہ چاہتا ہوں اُن تمام بُرے کاموں کے وبال سے جو میں نے کئے ہیں۔ میں آپ کے سامنے آپ کی اُن نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں جو مجھ پر ہیں، اور مجھے اپنے گناہ کا اعتراف ہے، اس لئے میرے گناہوں کو معاف کر دیجئے، کیونکہ آپ کے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا۔
فائدہ: سید الاستغفار ہے؛ جو شام کو پڑھے اور اُسی رات انتقال کر جائے وہ جنتی ہے۔
(بخاری: 6306)
14
ہر طرح کی عافیت کی دعا
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِيْ دِيْنِيْ وَدُنْيَايَ وَأَهْلِيْ وَمَالِيْ ، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَآمِنْ رَوْعَاتِيْ ، اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِيْ وَعَنْ يَّمِيْنِيْ وَعَنْ شِمَالِيْ وَمِنْ فَوْقِيْ ، وَأَعُوْذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِيْ
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین، دنیا، اہل اور مال میں عفو و درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میرے عیوب کی پردہ پوشی فرما، میرے خوف کو امن میں تبدیل فرما، اور حفاظت فرما میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میرے دائیں جانب سے، میری بائیں جانب سے اور میرے اوپر سے، اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں اِس بات سے کہ میں اپنے نیچے کی جانب سے ہلاک کیا جاؤں۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ صبح و شام اِن کلمات کو کبھی ترک نہیں فرماتے تھے۔
(ابن ماجہ: 3871)
15
ہر قسم کے نقصان سے حفاظت
3 مرتبہأَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں اُس کی پیدا کردہ تمام چیزوں کے شر سے۔
فائدہ: اِن کلمات کے پڑھنے والے کو کوئی موذی چیز نہیں کاٹے گی۔
(ترمذی: 3604 ، ابوداؤد: 3899)
16
سات عظیم فضیلتیں
10 مرتبہلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، يُحْيِيْ وَيُمِيْتُ ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کے لئے بادشاہت ہے اور اُسی کے لئے تعریف ہے، وہی زندہ کرتا اور وہی موت دیتا ہے، اُس کے ہاتھ میں ساری بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
فائدہ: مغرب اور فجر کی نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھنے پر سو نیکیاں، سو گناہ معاف، دس درجات بلند، ہر آفت اور شیطان سے حفاظت ملتی ہے۔
(مسند احمد: 17990)
17
جہنم سے آزادی کا پروانہ
7 مرتبہاَللّٰهُمَّ أَجِرْنِيْ مِنَ النَّارِ
ترجمہ: اے اللہ! مجھے آگ (جہنم) سے پناہ عطا فرما۔
فائدہ: فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات مرتبہ کہنے والا اگر اُس دن مر جائے تو جہنم سے بری ہو جائے گا۔
(ابوداؤد: 5079)
18
اللہ کی نعمتوں کا شکر
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ مَا أَمْسٰى بِيْ مِنْ نِّعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ ، لَا شَرِيْكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ
ترجمہ: اے اللہ! جو بھی نعمت میرے پاس یا تیری مخلوق میں سے کسی کے پاس بھی شام کے وقت موجود ہے تو وہ صرف تنہا تیری ہی جانب سے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، پس تیرے لئے ہی ساری تعریف اور شکر ہے۔
فائدہ: صبح و شام پڑھنے والے کی جانب سے اُس دن اور اُس رات کا شکر ادا ہو جائے گا۔
(ابوداؤد: 5073 ، شعب الایمان: 4059)
19
گناہوں کی معافی کا پروانہ
4 مرتبہاَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَمْسَيْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ وَجَمِيْعَ خَلْقِكَ ، أَنَّكَ أَنْتَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ
ترجمہ: اے اللہ! میں نے شام کی، میں تجھے، تیرے عرش کو اُٹھانے والے فرشتوں کو اور تمام فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوقات کو اِس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ بیشک تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ حضرت محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔
فائدہ: پڑھنے والے کے اُس رات کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں، اور ایک دفعہ کہنے پر چوتھائی جسم جہنم سے آزاد کر دیا جاتا ہے۔
(ابوداؤد: 5078)
20
سب سے افضل عمل
100 مرتبہسُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهٖ
ترجمہ: اللہ پاک ہے اور اسی کی تعریف ہے۔
فائدہ: جو آدمی صبح و شام سو مرتبہ یہ پڑھتا ہے، قیامت کے دن کوئی اس سے زیادہ افضل عمل نہیں لا سکتا سوائے اُس کے جس نے اِس کے برابر یا زیادہ پڑھا ہو۔
(صحیح مسلم: 6843)
21
اللہ کی نعمتوں کی تکمیل
3 مرتبہاَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَمْسَيْتُ مِنْكَ فِيْ نِعْمَةٍ وَّعَافِيَةٍ وَّسِتْرٍ ، فَأَتِمِمْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ وَعَافِيَتَكَ وَسِتْرَكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
ترجمہ: اے اللہ! میں نے تیری جانب سے نعمت، عافیت اور پردہ پوشی کی حالت میں شام کی، پس تو مجھ پر اپنی نعمت، عافیت اور پردہ پوشی کو دنیا و آخرت میں مکمل فرما۔
فائدہ: شام کو تین مرتبہ پڑھنے والے پر اللہ نے اپنے ذمہ لازم کیا ہے کہ اُس پر اپنی نعمتیں مکمل فرمائیں گے۔
(ابن سنی: 55)
22
بہترین رزق کی دعا
1 مرتبہمَا شَآءَ اللّٰهُ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ ، أَشْهَدُ أَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
ترجمہ: اللہ جو چاہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت صرف اللہ تعالیٰ ہی کی جانب سے ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
فائدہ: اُسے اُس رات کا بہترین رزق عطا کیا جائے گا اور اُس رات کا شر دور کر دیا جائے گا۔
(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی: 53)
23
مغفرت کا پروانہ
1 مرتبہاَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّيْ لَا أُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو میرا پروردگار ہے، میں اُس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
فائدہ: پڑھنے والا رات بھر اِس حالت میں گزارتا ہے کہ اُس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔
(طبرانی کبیر: 635)
24
نظرِ بد سے حفاظت
1 مرتبہأَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَامَّةٍ ، وَّمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات (یعنی اسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں ہر شیطان اور ڈسنے والے جانور سے اور ہر ملامت کرنے والی آنکھ سے۔
فائدہ: نظرِ بد سے حفاظت کے لئے بہترین کلمات ہیں، نبی کریم ﷺ حضرت حسن و حسینؓ کو اِنہی کلمات سے اللہ کی پناہ میں دیتے تھے۔
(بخاری: 3371)
25
خوف و گھبراہٹ سے حفاظت
1 مرتبہأَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهٖ وَعِقَابِهٖ وَشَرِّ عِبَادِهٖ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَأَنْ يَّحْضُرُوْنِ
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اُس کے غضب و غصہ سے اور اُس کے عذاب سے اور اُس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے وسوسوں سے، اور اے میرے پروردگار! تیری پناہ چاہتا ہوں اِس سے کہ وہ (شیطان) میرے پاس بھی آئیں۔
فائدہ: خوف و گھبراہٹ سے حفاظت اور اُس کیفیت کو دور کرنے کے لئے بہترین کلمات ہیں۔
(ابوداؤد: 3893 ، ترمذی: 3528)
26
شیاطین و جنات سے حفاظت
1 مرتبہأَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، وَذَرَأَ وَبَرَأَ ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيْهَا ، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا ، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَّطْرُقُ بِخَيْرٍ ، يَا رَحْمٰنُ
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے تمام کلمات کی پناہ میں آتا ہوں جن سے نہ کوئی نیک آگے بڑھ سکتا ہے نہ گناہ گار؛ ہر اُس چیز کے شر سے جس کو اللہ نے پیدا کیا، پھیلایا اور وجود دیا، اور ہر اُس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو آسمان پر چڑھتی ہے، اور ہر اُس چیز کے شر سے جو زمین کے اندر پیدا ہوتی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے، اور رات دن کے فتنوں کے شر سے اور رات دن کے ناگہانی واقعات و حادثات کے شر سے، بجز اُس اچھے واقعہ کے، اے رحمٰن!
فائدہ: شیاطین و جنات اور ہر قسم کے فتنوں سے حفاظت کے جامع کلمات ہیں۔
(مسند احمد: 15446)
27
جادو اور سحر سے حفاظت
1 مرتبہأَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ ، وَبِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ ، وَبِأَسْمَآءِ اللّٰهِ الْحُسْنٰى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ
ترجمہ: میں اللہ عظیم کی پناہ میں آتا ہوں جس سے کوئی چیز بڑی نہیں، اور اُس کے تمام کلمات کی پناہ میں آتا ہوں جن سے نہ کوئی نیک بچ سکتا ہے نہ بد، اور اللہ تعالیٰ کے تمام بہترین ناموں کی پناہ میں آتا ہوں جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا؛ ہر اُس چیز کے شر سے جس کو اللہ نے پیدا کیا، پھیلایا اور وجود دیا۔
فائدہ: جادو اور سحر کے اثرات سے بچنے کے لئے بہت ہی مفید اور بہترین کلمات ہیں۔
(مؤطا مالک: 2002)
28
شرک سے حفاظت
3 مرتبہاَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ
ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں اِس سے کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اُس (شرک) سے جس کو میں نہیں جانتا۔
فائدہ: چھوٹے بڑے تمام طرح کے شرک سے بچنے کے لئے نبی کریم ﷺ نے روزانہ تین مرتبہ پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔
(مسند ابویعلیٰ موصلی: 58)
29
شیطان سے حفاظت
3 مرتبہأَعُوْذُ بِاللّٰهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ
ترجمہ: میں شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں جو سننے اور جاننے والا ہے۔
فائدہ: یہ تعوذ پڑھنے والا شیطان سے محفوظ ہو جاتا ہے؛ اِس کے بعد سورۃ الحشر کی آخری تین آیات پڑھنے پر ستر ہزار فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔
(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی: 49 ، ترمذی: 2922)
30
مصائب و حوادث سے حفاظت
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ ، وَأَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ ، مَا شَآءَ اللّٰهُ كَانَ ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ ، أَعْلَمُ أَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ، وَأَنَّ اللّٰهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا ، إِنَّ رَبِّيْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ
ترجمہ: اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے تجھ ہی پر بھروسہ کیا اور تو بزرگی والے عرش کا رب ہے۔ جو اللہ نے چاہا وہ ہو گیا اور جو نہیں چاہا وہ نہیں ہوا۔ گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی جانب سے ہے جو عظمت والا بلند و برتر ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا علم کے اعتبار سے احاطہ کر رکھا ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور ہر اُس چلنے والے کے شر سے جس کی پیشانی تیرے قبضے میں ہے، بیشک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔
فائدہ: مصائب، حوادث اور ہر قسم کے شر سے حفاظت کی جامع دعا ہے۔
(ابوداؤد: 5074)
31
غم اور فکر سے حفاظت
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ ، اِكْفِنِيْ كُلَّ مُهِمٍّ مِّنْ حَيْثُ شِئْتَ ، وَكَيْفَ شِئْتَ ، وَمِنْ أَيْنَ شِئْتَ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ لِدِيْنِيْ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ لِدُنْيَايَ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَا أَهَمَّنِيْ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَنْ بَغٰى عَلَيَّ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَنْ حَسَدَنِيْ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ لِمَنْ كَادَنِيْ بِسُوْءٍ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الْمَوْتِ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الْمَسْأَلَةِ فِي الْقَبْرِ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الْمِيْزَانِ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ عِنْدَ الصِّرَاطِ ، حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
ترجمہ: اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں اور عظیم عرش کے پروردگار! میرے ہر اہم کام کے لئے کافی ہو جا، جس طرح تو چاہے، جس جگہ سے تو چاہے اور جہاں کہیں تو چاہے۔ اللہ میرے دین کے لئے کافی ہے، اللہ میری دنیا کے لئے کافی ہے، اللہ میرے لئے کافی ہے اُس معاملے میں جو مجھے اہم ہے، اللہ میرے لئے کافی ہے اُس کے مقابلے میں جو مجھ پر زیادتی کرے، اللہ میرے لئے کافی ہے اُس کے مقابلے میں جو مجھ سے حسد کرے، اللہ میرے لئے کافی ہے اُس کے مقابلے میں جو میرے خلاف بُری چال چلے، اللہ میرے لئے کافی ہے موت کے وقت، اللہ میرے لئے کافی ہے قبر میں سوال کے وقت، اللہ میرے لئے کافی ہے نامۂ اعمال تُلنے کے وقت، اللہ میرے لئے کافی ہے پُل صراط سے گزرنے کے وقت۔ اللہ میرے لئے کافی ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
فائدہ: غم اور فکر دور ہو جاتے ہیں اور دنیا و آخرت کے تمام مراحل میں کفایت ہو جاتی ہے۔
(مکارم الاخلاق للخرائطی: 1037 ، حکیم ترمذی)
32
ہر کام میں کفایت
7 مرتبہحَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
ترجمہ: اللہ میرے لئے کافی ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
فائدہ: پڑھنے والے کے ہر اہم کام کے لئے اللہ کفایت فرمائے گا۔
(ابوداؤد: 5081)
33
آفات سے حفاظت
1 مرتبہبِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى نَفْسِيْ وَدِيْنِيْ ، بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى أَهْلِيْ وَمَالِيْ وَوَلَدِيْ ، بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى مَا أَعْطَانِيْ ، اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّيْ لَا أُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَأَعَزُّ وَأَجَلُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ ، عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْطَانٍ مَّرِيْدٍ وَّمِنْ شَرِّ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍ ، فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ ، إِنَّ وَلِيِّيَ اللّٰهُ الَّذِيْ نَزَّلَ الْكِتَابَ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِيْنَ
ترجمہ: اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ میری جان اور دین کی حفاظت ہے، اللہ ہی کے نام سے میرے اہل و مال اور اولاد کی حفاظت ہے، اللہ ہی کے نام سے اُن سب نعمتوں کی حفاظت ہے جو اُس نے مجھے عطا فرمائیں۔ اللہ ہی میرا رب ہے، میں اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔ اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا اور غالب و برتر ہے اُس ہر چیز سے جس سے میں ڈرتا اور بچتا ہوں۔ تیری پناہ غالب ہے، تیری تعریف بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے، ہر سرکش شیطان کے شر سے اور ہر ضدی جابر کے شر سے۔ پھر اگر وہ منہ پھیر لیں تو کہہ دیجئے کہ مجھے اللہ کافی ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔ بیشک میرا مددگار اللہ ہے جس نے کتاب نازل کی اور وہی نیک لوگوں کا مددگار ہے۔
فائدہ: حفاظت کی ایک بہترین اور جامع دعا ہے جس سے آفات دور ہو جاتی ہیں۔
(ابن سنی: 51 ، ابوداؤد: 1525)
34
صبح تک مامون و محفوظ
1 مرتبہرَبِّيَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ ، مَا شَآءَ اللّٰهُ كَانَ ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ ، أَعْلَمُ أَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ وَّأَنَّ اللّٰهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا
ترجمہ: میرا پروردگار اللہ ہے، جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔ اللہ پر ہی میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔ جو اللہ نے چاہا وہ ہوا اور جو اُس نے نہیں چاہا وہ نہیں ہوا۔ میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا علم کے اعتبار سے احاطہ کر رکھا ہے۔
فائدہ: جو صبح شام یہ کلمات کہے اور اُس دن مر جائے تو جنت میں داخل ہوگا۔
(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی: 42 ، سنن کبریٰ نسائی: 9756)
35
جنت کا پروانہ
3 مرتبہاَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّيْ وَأَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَّكَ دِيْنِيْ ، أَمْسَيْتُ عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوْبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِيْ ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوْبِيَ الَّتِيْ لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ: اے اللہ! تیرے لئے ہی ساری تعریفیں ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میرا رب اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے ایمان لایا، میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے کے ساتھ شام کی، میں تیری جانب رجوع کرتا ہوں اپنے عمل کے شر سے اور تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں، وہ تمام گناہ جو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا۔
فائدہ: جس نے شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے پھر اُس رات انتقال کر جائے تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔
(طبرانی اوسط: 3096)
36
ساری مخلوقات کے شر سے حفاظت
1 مرتبہاَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِيْنَ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَرَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَا أَضَلَّتْ ، كُنْ لِّيْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيْعًا أَنْ يَّفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِّنْهُمْ أَوْ أَنْ يَّبْغِيَ ، عَزَّ جَارُكَ ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ ، وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
ترجمہ: اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں اور اُن تمام چیزوں کے پروردگار جن پر وہ آسمان سایہ فگن ہیں، اور اے زمینوں اور اُن تمام چیزوں کے پروردگار جنہیں اُن زمینوں نے اُٹھایا ہوا ہے، اور اے شیطانوں اور اُن تمام چیزوں کے پروردگار جنہیں اُن شیاطین نے گمراہ کیا ہے! تو مجھے اپنی ساری کی ساری مخلوقات کے شر سے پناہ دیدے اِس بات سے کہ اُن میں سے کوئی مجھ پر زیادتی یا ظلم کرے۔ تیری پناہ غالب ہے، تیری تعریف بہت بڑی ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں اور معبود صرف تو ہی ہے۔
فائدہ: نبی کریم ﷺ نے بستر پر جاتے ہوئے یہ دعا پڑھنے کی تعلیم دی ہے؛ صبح و شام بھی پڑھنا بہت خوب ہے۔
(ترمذی: 3523)
37
تمام معمولات کی تلافی
1 مرتبہفَسُبْحَانَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ ، وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَّحِيْنَ تُظْهِرُوْنَ ، يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
ترجمہ: لہٰذا اللہ کی تسبیح بیان کرو اُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے اور اُس وقت بھی جب صبح طلوع ہوتی ہے، اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔ وہ جاندار کو بے جان سے نکال لاتا ہے اور بے جان کو جاندار سے نکال لاتا ہے اور وہ زمین کو اُس کے مردہ ہو جانے کے بعد زندگی بخشتا ہے اور اِسی طرح تم کو (قبروں سے) نکال لیا جائے گا۔
فائدہ: اِن آیات کے پڑھنے سے اُس دن کے چھوٹے ہوئے تمام معمولات کی تلافی ہو جائے گی۔
(سورۃ الروم: 17-19 ، ابوداؤد: 5076)
38
کم وقت میں زیادہ اجر
1 مرتبہسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَآءِ ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الْأَرْضِ ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلَ ذٰلِكَ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مِثْلَ ذٰلِكَ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ مِثْلَ ذٰلِكَ
ترجمہ: اللہ کے لئے تسبیح ہے اُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابر جو اُس نے آسمان میں پیدا کی، اور اللہ کے لئے تسبیح ہے اُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابر جو اُس نے زمین میں پیدا کی، اور اللہ کے لئے تسبیح ہے اُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابر جو آسمان و زمین کے درمیان پیدا کی، اور اللہ کے لئے تسبیح ہے اُن تمام مخلوقات کی تعداد کے برابر جو وہ پیدا کرنے والا ہے۔ اور 'اللہ اکبر' بھی اِسی طرح ہے، 'الحمد للہ' بھی اِسی طرح ہے اور 'لا حول ولا قوۃ الا باللہ' بھی اِسی طرح ہے۔
فائدہ: مختصر لیکن بہت ہی جامع کلمات ہیں جن سے کم وقت میں زیادہ اجر و ثواب جمع ہو جاتا ہے۔
(ترمذی: 3568)