واپس32 اذکار

رات کے مسنون اذکار

سونے سے پہلے پڑھنے کے مسنون کلمات

1

عافیت کا سوال

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ خَلَقْتَ نَفْسِيْ وَأَنْتَ تَوَفَّاهَا ، لَكَ مَمَاتُهَا وَمَحْيَاهَا ، إِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا ، وَإِنْ أَمَتَّهَا فَاغْفِرْ لَهَا ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ

ترجمہ: اے اللہ! آپ ہی نے میری ذات کو پیدا کیا ہے اور آپ ہی اُس کو وفات دیں گے، آپ ہی کے قبضہ میں اُس کی موت اور زندگی ہے۔ اگر آپ اُسے زندہ رکھیں تو اُس کی حفاظت کیجئے اور اگر اُسے موت دیں تو اُسے معاف کر دیجئے۔ اے اللہ! میں آپ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔

فائدہ: سوتے وقت اپنی جان کو اللہ کے سپرد کرنے اور عافیت مانگنے کی جامع دعا۔

(مسلم: 2712)

0 / 1
2

اللہ کے نام سے زندگی اور موت

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوْتُ وَأَحْيَا

ترجمہ: اے اللہ! میں آپ ہی کے نام سے مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ بستر پر جاتے وقت یہ کلمات پڑھا کرتے تھے۔

(بخاری: 6314)

0 / 1
3

اللہ کا شکر

1 مرتبہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا ، وَكَفَانَا وَآوَانَا ، فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، ہمیں کفایت بخشی اور ہمیں ٹھکانا دیا، پس کتنے ہی ایسے ہیں جن کے لئے کوئی کفایت کرنے والا اور کوئی ٹھکانا دینے والا نہیں۔

فائدہ: رات کی نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے کلمات۔

(مسلم: 2715)

0 / 1
4

فطرتِ اسلام پر موت

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِيْ إِلَيْكَ ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِيْ إِلَيْكَ ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَيْكَ ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِيْ إِلَيْكَ ، رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ ، وَبِنَبِيِّكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ

ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنی ذات کو آپ کے سامنے جھکا دیا، اپنا رُخ آپ کی جانب پھیر دیا، اپنے تمام اُمور آپ کے حوالے کر دیئے، اپنی پیٹھ آپ کی طرف کر دی، آپ کی رغبت رکھتے ہوئے اور آپ سے ڈرتے ہوئے، آپ کے سوا کوئی جائے پناہ اور کوئی جائے نجات نہیں، میں آپ کی نازل کردہ کتاب پر اور آپ کے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لایا۔

فائدہ: جو شخص یہ کلمات پڑھ کر سوئے اور اُسی رات اُس کا انتقال ہو جائے تو وہ فطرتِ اسلام پر مرتا ہے۔

(بخاری: 6315)

0 / 1
5

مغفرت اور حفاظت کی دعا

1 مرتبہ

بِسْمِ اللّٰهِ وَضَعْتُ جَنْبِيْ ، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ ، وَاخْسَأْ شَيْطَانِيْ ، وَفُكَّ رِهَانِيْ ، وَاجْعَلْنِيْ فِي النَّدِيِّ الْأَعْلٰى

ترجمہ: اللہ کے نام ہی سے میں نے اپنا پہلو (بستر پر) رکھا، اے اللہ! میری مغفرت فرما دے، میرے شیطان کو ذلیل کر دے، میری گردن (ہر قسم کے قرض وغیرہ کے حق اور جہنم کی آگ سے) چھڑا دے اور مجھے اعلیٰ طبقہ میں شامل کر دے۔

فائدہ: سوتے وقت مغفرت، شیطان سے حفاظت اور بلند مقام کی دعا۔

(ابوداؤد: 5054)

0 / 1
6

شرور سے اللہ کی پناہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ ، وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّةِ ، مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ ، اَللّٰهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ ، اَللّٰهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ ، وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُكَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ ، سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیری معزز ذات اور مکمل کلمات (اسماء و صفات) کی پناہ چاہتا ہوں اُن تمام چیزوں کے شر سے جن کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ اے اللہ! تو ہی قرض اور گناہ کو دور کرنے والا ہے۔ اے اللہ! تیرا لشکر شکست نہیں کھا سکتا، تیرے وعدے کے خلاف نہیں ہو سکتا اور کسی مالدار کو اُس کی مالداری تیرے مقابلے میں کوئی نفع نہیں دے سکتی، تیری ذات پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں۔

فائدہ: ہر قسم کے شر، قرض اور گناہ سے اللہ کی پناہ کی جامع دعا۔

(ابوداؤد: 5052)

0 / 1
7

ہر چیز کے شر سے اللہ کی پناہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمٰوَاتِ ، وَرَبَّ الْأَرَضِيْنَ ، وَرَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوٰى ، وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيْلِ وَالْقُرْآنِ ، أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِيْ شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ ، أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ ، وَالظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ ، وَالْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُوْنَكَ شَيْءٌ ، اِقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَأَغْنِنِيْ مِنَ الْفَقْرِ

ترجمہ: اے اللہ! اے آسمانوں اور زمینوں کے اور ہر چیز کے پروردگار! اے دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے اور تورات، انجیل اور قرآنِ کریم نازل کرنے والے! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اُس شر رکھنے والی چیز کے شر سے جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ تو ہی اوّل ہے، تجھ سے پہلے کوئی نہیں، تو ہی آخر ہے، تیرے بعد کوئی نہیں، اور ظاہر ہے، تجھ سے اوپر کوئی نہیں، اور باطن ہے، تیرے علاوہ کوئی نہیں۔ اے اللہ! میرا قرض ادا کر دے اور مجھے فقر سے نکال کر غنی بنا دے۔

فائدہ: سوتے وقت شر سے حفاظت، قرض کی ادائیگی اور غنا کی جامع دعا۔

(ترمذی: 3400)

0 / 1
8

تمام گناہوں کی معافی

3 مرتبہ

أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ

ترجمہ: میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور خوب تھامنے والا ہے، اور میں اُسی کی جانب رجوع کرتا ہوں۔

فائدہ: جس نے بستر پر جاتے ہوئے یہ کلمات تین مرتبہ پڑھ لیے اللہ تعالیٰ اُس کے گناہ معاف کر دیں گے، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ، درخت کے پتوں، ریت کے ذروں اور دنیا کے دنوں کی تعداد کے برابر ہوں۔

(ترمذی: 3397)

0 / 3
9

جہنم کی آگ سے اللہ کی پناہ

1 مرتبہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ مَنَّ عَلَيَّ وَأَفْضَلَ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ ، رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلٰهِ كُلِّ شَيْءٍ ، أَعُوْذُ بِكَ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب کیا، تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا اور ہر چیز کا پروردگار اور ہر چیز کا معبود ہے، اے اللہ! میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

فائدہ: سوتے وقت اللہ کی حمد اور جہنم سے پناہ کے کلمات۔

(مسند البزار: 10/281)

0 / 1
10

نعمتوں پر اللہ کا شکر

1 مرتبہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ كَفَانِيْ وَآوَانِيْ ، وَأَطْعَمَنِيْ وَسَقَانِيْ ، وَالَّذِيْ مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ ، وَالَّذِيْ أَعْطَانِيْ فَأَجْزَلَ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ ، اَللّٰهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيْكَهُ وَإِلٰهَ كُلِّ شَيْءٍ ، أَعُوْذُ بِكَ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے کفایت بخشی، مجھے ٹھکانا دیا، مجھے کھلایا اور پلایا، اور جس نے مجھ پر احسان کیا اور خوب کیا، اور جس نے مجھے عطا کیا اور خوب دیا۔ ہر حال میں اللہ کے لئے تمام تعریفیں ہیں۔ اے اللہ! اے ہر چیز کے پروردگار اور مالک! اے ہر چیز کے معبود! میں جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

فائدہ: رات کو اللہ کی نعمتوں کا شکر اور جہنم سے پناہ۔

(ابوداؤد: 5058)

0 / 1
11

رحم اور حفاظت کی دعا

1 مرتبہ

بِاسْمِكَ رَبِّيْ وَضَعْتُ جَنْبِيْ وَبِكَ أَرْفَعُهُ ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِيْ فَارْحَمْهَا ، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِيْنَ

ترجمہ: اے میرے رب! تیرے ہی نام سے میں نے اپنا پہلو (بستر پر) رکھا اور تیرے ہی نام سے میں اسے اُٹھاؤں گا۔ اگر تو میری روح کو روک لے (یعنی موت دیدے) تو اُس پر رحم کرنا اور اگر اُسے چھوڑ دے تو اُس کی حفاظت کرنا جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔

فائدہ: بستر پر لیٹتے وقت پڑھی جانے والی مسنون دعا۔

(بخاری: 6320)

0 / 1
12

گناہوں سے معافی کی دعا

1 مرتبہ

بِاسْمِكَ وَضَعْتُ جَنْبِيْ فَاغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیرے ہی نام سے اپنا پہلو (بستر پر) رکھتا ہوں، پس تو میرے گناہ معاف کر دے۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کے یہی کلمات پڑھنے پر فرمایا: «أَصَبْتَ، وَفَّقَكَ اللّٰهُ» یعنی بالکل صحیح، اللہ تمہیں مزید توفیق عطا فرمائے۔

(طبرانی کبیر: 116)

0 / 1
13

اللہ کے عذاب سے پناہ

3 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے اُس (قیامت کے) دن بچا لینا جس دن تو اپنے بندوں کو (مرنے کے بعد) اُٹھائے گا۔

فائدہ: حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب سونے کا اِرادہ فرماتے تو دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر تین مرتبہ یہ پڑھتے تھے۔

(ابوداؤد: 5045)

0 / 3
14

ہر قسم کے نقصان سے حفاظت

1 مرتبہ

أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ: میں اللہ کے مکمل کلمات (یعنی اسماء و صفات) کی پناہ میں آتا ہوں اُن تمام چیزوں کے شر سے جو اللہ نے پیدا کی ہیں۔

فائدہ: جو شخص بستر پر جاتے ہوئے یہ کلمات پڑھ لے اُسے بچھو وغیرہ کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔

(طبرانی اوسط: 7093 ، ترمذی: 3604)

0 / 1
15

شر اور بھوک سے حفاظت

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوْعًا ، وَمِنَ الْجُوْعِ ضَجِيْعًا

ترجمہ: اے اللہ! میں شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اِس حال میں کہ اُس سے محبت کی جائے، اور بھوک سے کہ جو ہم خواب بن جائے۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے تھے۔

(طبرانی اوسط: 7196)

0 / 1
16

شیطان اور شرک سے اللہ کی پناہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ، أَنْتَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ ، وَإِلٰهُ كُلِّ شَيْءٍ ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ ، وَالْمَلَائِكَةُ يَشْهَدُوْنَ ، أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ ، وَأَعُوْذُ بِكَ أَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰى نَفْسِيْ إِثْمًا أَوْ أَجُرَّهُ عَلٰى مُسْلِمٍ

ترجمہ: اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، غیب اور حاضر کو جاننے والے! تو ہر چیز کا پروردگار اور ہر چیز کا معبود ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں، اور فرشتے بھی اِس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ میں شیطان سے اور اُس کے شرک (میں مبتلا کرنے) سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اِس بات سے کہ اپنے نفس پر کوئی بُرائی کا اِرتکاب کروں یا اُس کو کسی مسلمان کی جانب منسوب کروں۔

فائدہ: نبی کریم ﷺ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو یہ دعا سکھاتے اور سونے کے وقت پڑھنے کی تلقین فرماتے تھے۔

(مسند احمد: 6597)

0 / 1
17

گناہوں سے پاک صاف

1 مرتبہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَلَا فَقَهَرَ ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ يُحْيِيْ وَيُمِيْتُ ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو بلند و برتر اور غالب ہے، مخفی ہے اور خوب خبر رکھنے والا ہے، اور مالک ہے اور ہر چیز پر قادر ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو زندہ کرتا اور موت دیتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

فائدہ: حدیث کے مطابق جس نے بستر پر جا کر یہ دعا پڑھ لی وہ اپنے گناہوں سے اُس دن کی طرح پاک ہو کر نکل جاتا ہے جس دن اُس کی ماں نے اُسے جنا تھا۔

(طبرانی اوسط: 7891)

0 / 1
18

ناگہانی واقعات و حوادث سے اللہ کی پناہ

1 مرتبہ

آمَنْتُ بِاللّٰهِ ، وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوْتِ ، وَعْدُ اللّٰهِ حَقٌّ ، وَصَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ طَوَارِقِ هٰذَا اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَّطْرُقُ بِخَيْرٍ

ترجمہ: میں اللہ پر ایمان لایا، اور میں نے شیطان کو جھٹلایا، اللہ کا وعدہ سچا ہے اور رسولوں نے سچ فرمایا۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اِس رات کے (ناگہانی) واقعات اور حادثوں سے، بجز اُس اچھے واقعہ کے جو خیر لے کر آئے۔

فائدہ: رات کے ناگہانی حوادث سے حفاظت کی دعا۔

(طبرانی کبیر: 3454)

0 / 1
19

اللہ کی ثنا و تعریف

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوْبَتِكَ ، وَأَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْكَ ، اَللّٰهُمَّ لَا أَسْتَطِيْعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ ، وَلٰكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلٰى نَفْسِكَ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں تیری سزا سے، اور میں تیری رضا و خوشنودی کی پناہ میں آتا ہوں تیری ناراضگی سے، اور میں تجھ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے اللہ! اگرچہ مجھے (تیری حمد و ثنا کی) کتنی ہی حرص ہو، میں تیری ثنا و تعریف کی اِستطاعت نہیں رکھتا، لیکن تو ویسا ہی ہے جیسا تو نے خود اپنی ذات کی تعریف کی ہے۔

فائدہ: حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نماز سے فارغ ہو کر بستر پر جاتے ہوئے یہ دعا پڑھتے تھے۔

(طبرانی اوسط: 1992)

0 / 1
20

سمندر کی جھاگ کے برابر گناہوں کی معافی

1 مرتبہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ، سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ

ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کے لئے ساری بادشاہت ہے اور اُسی کے لئے ساری تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ کی ذات پاک ہے اور اُس کے لئے ساری تعریفیں ہیں، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بہت بڑا ہے۔

فائدہ: جس نے بستر پر جاتے ہوئے یہ کلمات پڑھ لیے اُس کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔

(مصنف ابن ابی شیبہ: 29307)

0 / 1
21

ہر چیز سے کفایت کا نبوی نسخہ (تین قل)

3 مرتبہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ، اَللّٰهُ الصَّمَدُ ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ ، وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا أَحَدٌ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ، وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِكِ النَّاسِ ، إِلٰهِ النَّاسِ ، مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ، الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ ، مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ

ترجمہ: سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس — تینوں سورتیں صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھیں۔

فائدہ: جو شخص سورۃ اخلاص، سورۃ فلق اور سورۃ ناس صبح و شام تین مرتبہ پڑھ لے اُس کی ہر چیز سے کفایت ہو جائے گی۔

(صحیح ترمذی: 3/182 ، ابوداؤد: 4/805)

0 / 3
22

دنیا و آخرت کے کاموں پر کفایت

7 مرتبہ

حَسْبِيَ اللّٰهُ لَآ إِلٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ

ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہی مجھے کافی ہے، اُس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عظیم عرش کا مالک ہے۔

فائدہ: جو شخص صبح و شام یہ دعا سات مرتبہ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اُس کے دنیا و آخرت کے کاموں میں کفایت کرے گا۔

(ابوداؤد ، حیاۃ الصحابہ: ج3 ص342)

0 / 7
23

جہنم سے برأت کا نبوی نسخہ

4 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ وَجَمِيْعَ خَلْقِكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللّٰهُ لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ

ترجمہ: اے اللہ! میں نے اِس حالت میں صبح کی ہے کہ میں آپ کو گواہ بناتا ہوں اور گواہ بناتا ہوں آپ کے عرش اٹھانے والے فرشتوں کو، اور آپ کے تمام فرشتوں کو اور آپ کی تمام مخلوق کو کہ یقیناً آپ ہی اللہ ہیں، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ تنہا ہیں، آپ کا کوئی ساجھی نہیں، اور یہ کہ محمد ﷺ آپ کے بندے اور رسول ہیں۔

فائدہ: جو شخص صبح و شام چار مرتبہ یہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اُس کو جہنم سے آزاد فرما دیتے ہیں۔ (شام کو 'أَصْبَحْتُ' کی جگہ 'أَمْسَيْتُ' کہے)

(ابوداؤد: 3/317 ، بخاری فی الادب المفرد: 1201)

0 / 4
24

اللہ کی نعمتوں کو مکمل فرمانے کا نسخہ

3 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَصْبَحْتُ مِنْكَ فِيْ نِعْمَةٍ وَّعَافِيَةٍ وَّسِتْرٍ فَأَتْمِمْ عَلَيَّ نِعْمَتَكَ وَعَافِيَتَكَ وَسِتْرَكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ

ترجمہ: اے اللہ! بے شک میں نے آپ کی طرف سے نعمت، عافیت اور پردہ پوشی کی حالت میں صبح کی، لہٰذا آپ مجھ پر اپنے انعام اور اپنی عافیت اور اپنی پردہ پوشی دنیا اور آخرت میں مکمل فرمائیے۔

فائدہ: جو شخص صبح اور شام کے وقت تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اُس پر اپنی نعمت مکمل کر دیتے ہیں۔ (شام کو 'أَصْبَحْتُ' کی جگہ 'أَمْسَيْتُ' کہے)

(ابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ: 55)

0 / 3
25

دن اور رات کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نسخہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِيْ مِنْ نِّعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ

ترجمہ: اے اللہ! جو بھی نعمت میرے ساتھ یا آپ کی مخلوق میں سے کسی کے ساتھ صبح کے وقت ہے وہ تنہا آپ ہی کی طرف سے ہے، اُن میں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے، لہٰذا تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں اور شکر گزاری آپ ہی کے لئے ہے۔

فائدہ: جو شخص صبح کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لے تو اُس نے اُس دن کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا، اور جو شام کو پڑھ لے تو اُس نے اُس رات کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا۔ (شام کو 'أَصْبَحَ' کی جگہ 'أَمْسٰى' کہے)

(ابوداؤد: 4/318)

0 / 1
26

دنیا و آخرت کی بھلائیاں مانگ لینے کا نسخہ

1 مرتبہ

يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ كُلَّهٗ وَلَا تَكِلْنِيْ إِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ

ترجمہ: اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے مخلوقات کو قائم رکھنے والے! میں آپ سے آپ کی رحمت ہی کے ذریعے مدد طلب کرتا ہوں، آپ میرے تمام احوال درست فرما دیجئے اور مجھے ایک بار آنکھ جھپکنے کے برابر میرے نفس کے حوالے نہ فرمائیے۔

فائدہ: جو شخص اِس کو صبح و شام ایک مرتبہ پڑھ لے تو گویا اُس نے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مانگ لیں۔

(حاکم: 1/730)

0 / 1
27

ناگہانی مصیبت سے بچاؤ کا نبوی نسخہ

3 مرتبہ

بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ

ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ میں نے صبح کی (شام کی) جس کے نام کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی، زمین میں اور نہ آسمان میں، اور وہی خوب سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے۔

فائدہ: جو شخص اِس دعا کو تین مرتبہ پڑھ لے تو کوئی چیز اُس کو نقصان نہیں پہنچائے گی اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ اُس کو ناگہانی مصیبت نہیں پہنچے گی۔

(ابوداؤد و ترمذی — حدیث حسن صحیح)

0 / 3
28

تمام مخلوق کے شر سے حفاظت

3 مرتبہ

أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ: میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے پورے کلمات کی ہر اُس مخلوق کے شر سے جس کو اُس نے پیدا کیا۔

فائدہ: صبح و شام تین مرتبہ پڑھنے سے ہر مخلوق کے شر سے حفاظت ہوتی ہے۔

(ابوداؤد ، ترمذی ، مسلم)

0 / 3
29

جب کسی خبر کا انتظار ہو

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ فُجَآءَةِ الْخَيْرِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فُجَآءَةِ الشَّرِّ

ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے اچانک کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اچانک کی برائی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔

فائدہ: جب کسی معاملہ میں کوئی خبر ملنے والی ہو یا کوئی نیا واقعہ پیش آنے والا ہو تو یہ دعا پڑھے۔ حدیث میں ہے کہ حضور ﷺ صبح کے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے۔

(کتاب الاذکار ص 104)

0 / 1
30

ہر طرح کی عافیت کا سوال

3 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ ، لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! میرے بدن کو درست رکھئے، اے اللہ! میرے کان عافیت سے رکھئے، اے اللہ! میری آنکھ عافیت سے رکھئے، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ اے اللہ! میں کفر اور محتاجگی سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں اور قبر کے عذاب سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔

فائدہ: صبح اور شام کے وقت تین مرتبہ پڑھیے، اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ پڑھنے والے کو ہر لحاظ سے عافیت میں رکھیں گے۔

(ابوداؤد: 4/324)

0 / 3
31

جنت میں داخل ہونے کا نبوی نسخہ (سید الاستغفار)

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَأَبُوْءُ بِذَنْبِيْ فَاغْفِرْ لِيْ فَإِنَّهٗ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! آپ ہی میرے پالنہار ہیں، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ آپ ہی نے مجھے پیدا کیا اور میں آپ کا حقیقی غلام ہوں، اور جہاں تک میرے بس میں ہے میں آپ سے کئے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ آپ کی پناہ چاہتا ہوں اُن تمام بُرے کاموں کے وبال سے جو میں نے کئے ہیں، میں آپ کے سامنے آپ کی اُن نعمتوں کا اِقرار کرتا ہوں جو مجھ پر ہیں، اور مجھے اعتراف ہے اپنے گناہ کا، اِس لئے میرے گناہوں کو معاف کر دیجئے، کیونکہ آپ کے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا۔

فائدہ: جو شخص یقین کے ساتھ یہ دعا صبح کے وقت پڑھ لے اور اُسی دن اُس کا انتقال ہو جائے تو جنت میں داخل ہوگا، اِسی طرح جو شام کے وقت پڑھ لے اور اُسی رات اُس کا انتقال ہو جائے تو جنت میں داخل ہوگا۔

(بخاری: 8/67)

0 / 1
32

ہر قسم کی عافیت کا نبوی نسخہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِيْ دِيْنِيْ وَدُنْيَايَ وَأَهْلِيْ وَمَالِيْ ، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَآمِنْ رَوْعَاتِيْ ، اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِيْ وَعَنْ يَّمِيْنِيْ وَعَنْ شِمَالِيْ وَمِنْ فَوْقِيْ ، وَأَعُوْذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِيْ

ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے عافیت مانگتا ہوں دنیا اور آخرت میں۔ اے اللہ! میں آپ سے معافی اور سلامتی مانگتا ہوں میرے دین میں، میری دنیا میں، میرے گھر والوں میں اور میرے مال میں۔ اے اللہ! میرے عیب ڈھانپ لے اور خوف کی چیزوں سے مجھے بے فکر کر دے۔ اے اللہ! میری حفاظت کر میرے آگے سے، میرے پیچھے سے، میرے دائیں سے، میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے، اور میں آپ کی عظمت کی پناہ لیتا ہوں اِس سے کہ ہلاک کیا جاؤں میرے نیچے سے۔

فائدہ: حضور ﷺ نے زندگی بھر یہ دعا کبھی بھی نہیں چھوڑی۔ ہر قسم کی عافیت کا نبوی نسخہ ہے۔

(ابوداؤد: 4/318)

0 / 1