واپس8 دعائیں

نماز کی مسنون دعائیں

تشہد و درود کے بعد اور سلام سے پہلے کی دعائیں

1

تشہد و درود کے بعد چار چیزوں سے پناہ

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ پکڑتا ہوں جہنم کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔

فائدہ: یہ دعا ضرور پڑھنی چاہیے، کیونکہ اس کے پڑھنے کا رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا ہے اور اسی لیے بعض علماء نے اسے فرض قرار دیا ہے۔

(مسلم: 128/588 — بخاری: 832)

0 / 1
2

اپنی جان پر ظلم کا اعتراف اور مغفرت کی دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ ظُلْمًا كَثِيْرًا وَّلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِيْ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ

ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہ معاف نہیں کر سکتا، پس مجھے اپنی خاص مغفرت سے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، بلاشبہ تو ہی بخشنے والا، بے حد رحم کرنے والا ہے۔

فائدہ: سلام سے پہلے پڑھی جانے والی مسنون دعا ہے۔

(بخاری: 834 — مسلم: 2705)

0 / 1
3

اگلے پچھلے تمام گناہوں کی معافی

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهٖ مِنِّيْ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَ أَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ! تو مجھے بخش دے جو میں نے پہلے گناہ کیے اور جو پیچھے کیے، اور جو میں نے چھپا کر کیے اور جو علانیہ کیے، اور جو میں نے زیادتی کی، اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے (وہ بھی معاف فرما)۔ تو ہی (عزت میں) آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

فائدہ: نبی ﷺ سلام سے پہلے یہ دعا مانگا کرتے تھے۔

(مسلم: 771)

0 / 1
4

اللہ کی وحدانیت کے وسیلے سے مغفرت کا سوال

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ يَا اَللهُ بِأَنَّكَ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِيْ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا أَحَدٌ أَنْ تَغْفِرَ لِيْ ذُنُوْبِيْ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بنا پر کہ تو واحد، اکیلا اور بے نیاز ہے، جس نے نہ کسی کو جنا، نہ وہ جنا گیا اور نہ اس کا کوئی شریک ہے، یہ (سوال) کہ تو میرے گناہ معاف فرما دے۔ یقیناً تو ہی بخشنے والا، بے حد مہربان ہے۔

فائدہ: ذکر کے بعد مانگی جانے والی مسنون دعا ہے۔

(نسائی: 1302 — صحیح)

0 / 1
5

نماز کا اختتام — سلام پھیرنا

2 مرتبہ

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ

ترجمہ: دعائیں پڑھنے کے بعد دائیں طرف چہرہ پھیریں اور کہیں: السلام علیکم ورحمۃ اللہ، پھر بائیں طرف چہرہ پھیریں اور کہیں: السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

فائدہ: رسول اللہ ﷺ اس حد تک چہرہ پھیرتے تھے کہ آپ کے رخساروں کی سفیدی دیکھی جاتی تھی۔ ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ دائیں جانب ”اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهٗ“ اور بائیں جانب ”اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ“ کہیں۔

(ابوداؤد: 996، 997 — صحیح)

0 / 2
6

قنوتِ وتر کی دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ اهْدِنِيْ فِيْمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِيْ فِيْمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِيْ فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِيْ شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِيْ وَلَا يُقْضٰى عَلَيْكَ، وَ إِنَّهٗ لَا يَذِلُّ مَنْ وَّالَيْتَ وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ

ترجمہ: اے اللہ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں میں شامل کر لے جنہیں تو نے ہدایت سے نوازا ہے، اور مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل کر لے جنہیں تو نے عافیت بخشی ہے، اور مجھے اپنا دوست بنا کر ان لوگوں میں شامل کر لے جنہیں تو نے اپنا دوست بنایا ہے، اور جو کچھ تو نے عطا فرمایا ہے اس میں میرے لیے برکت ڈال دے، اور مجھے اس شر سے محفوظ رکھ جس کا تو نے فیصلہ فرمایا ہے۔ بلاشبہ تو ہی فیصلے صادر کرتا ہے، تجھ پر کسی کا حکم نہیں چلتا، وہ کبھی ذلیل نہیں ہو سکتا جس کا تو والی بن جائے اور وہ کبھی عزت نہیں پا سکتا جس کا تو دشمن بن جائے۔ اے ہمارے رب! تو ہی برکت والا اور بلند و بالا ہے۔

فائدہ: وتر کی نماز میں قنوت کے وقت پڑھی جانے والی ثابت شدہ دعا ہے۔

(ابوداؤد: 1425 — نسائی: 1746 — ترمذی: 464 — ابن ماجہ: 1178 — بیہقی: 209/2 — صحیح)

0 / 1
7

قنوتِ وتر کی دوسری دعا

1 مرتبہ

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوْبَتِكَ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْكَ، لَا أُحْصِيْ ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلٰى نَفْسِكَ

ترجمہ: اے اللہ! میں تیری رضا کے ساتھ تیری ناراضی سے پناہ طلب کرتا ہوں اور تیری بخشش کے ساتھ تیری پکڑ سے، اور میں تجھ سے (یعنی تیرے غیظ و غضب سے) تیری (رحمت کی) امان چاہتا ہوں۔ میں تیری مکمل ثنا بیان نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی ثنا بیان کی ہے۔

فائدہ: قنوتِ وتر میں یہ دعا بھی ثابت ہے۔

(ابوداؤد: 1427 — نسائی: 1748 — ترمذی: 3566 — ابن ماجہ: 1179 — صحیح)

0 / 1
8

وتروں کے بعد کی دعا

3 مرتبہ

سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ

ترجمہ: پاک ہے بادشاہ، نہایت پاک۔

فائدہ: رسول اللہ ﷺ نماز وتر سے سلام پھیرتے تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھتے، اور تیسری مرتبہ بلند آواز سے پڑھیں۔

(ابوداؤد: 1430 — نسائی: 1734، 1735 — صحیح)

0 / 3